الجزائر : فوجی طیارہ گر کر تباہ، سوار257افراد ہلاک

الجزائر : فوجی طیارہ گر کر تباہ، سوار257افراد ہلاک


الجزائر ( 24نیوز )شمالی افریقی ملک الجزائر میں بوفارک ایئرپورٹ کے قریب ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، سوار257افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق تباہ ہونے والے طیارے میں 257 کے قریب افراد سوار تھے، الجزائر فوج کے ذرائع نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ 'طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے'۔
مقامی نیوز ویب سائٹ الجیری 24 کے مطابق تباہ ہونے والا جہاز الجزائر کے شہر بشار کی طرف جا رہا تھا،نیوز ویب سائٹ کے ٹوئٹر اکاونٹ پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں جہاز کے ملبے سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔


حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوع کی جانب روانہ ہوگئیں۔