پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملک بھر میں کارروائیاں تیز کر دیں


 24نیوز: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مضرصحت اشیائے خورونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ لاہور میں 2 معروف پراٹھا رول پوائنٹس سیل۔ ڈیرہ غازی خان میں مٹھائیاں ری سائیکل کرنے والا گروہ پکڑا گیا۔ دوسری طرف رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آنے لگا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق مضرصحت اشیائے خورونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہورلبرٹی مارکیٹ میں صفائی کی ناقص صورتحال پر 2 معروف پراٹھا رول پوائنٹ سیل کردئیے۔لاہور میں ایک اور کارروائی کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بچوں کے کھانے پینے کی اشیاء میں ٹیلکم پاؤڈرکی ملاوٹ کرنے والی فیکٹری بندکردی۔

ڈیرہ غازی خان سے پرانی مٹھائیاں ری سائیکل کرنے والاگروہ دھرلیا گیا۔ گلے سڑے ٹماٹر، بدبوداراوجھڑی استعمال کرنے پرسموسہ پوائنٹ سیل کردیا گیا۔

پنجاب کی طرح کےپی فوڈاتھارٹی بھی ایکشن میں آگئی۔ مردان سےجعلی مشروبات تیار کرنے والی فیکٹری سیل کردی گئی۔ فیکٹری میں مشہوربرانڈ کی بوتلیں بنائی جاتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:رواں مالی سال کا تجارتی خسارہ 31 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گیا
 
دوسری طرف رمضان المبارک پیش نظر یوٹیلٹی اسٹورزپررمضان ریلیف پیکیج منظوری کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں پیش کئےجانے کا امکان ہے۔ پیکیج کےتحت1ارب،73کروڑ،30لاکھ روپے سبسڈی کی تجویز دی گئی ہے۔ گھی پر سب سے زیادہ 45 روپےسبسڈی کی تجویز دی گئی ہے۔

رمضان ریلیف پیکج توابھی آیا نہیں۔  لیکن مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آنے لگا ہے۔ مشروبات اور چائے کی قیمتوں میں 20 سے 50 روپے تک اضافہ ہوگیا۔