’’نواز شریف کو بند گلی نہیں، اڈیالہ جیل کی طرف دھکیل رہے ہیں‘‘


پشاور (24نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت آئی تو سب سے پہلے فاٹا کو خیبرپختونخوا کا حصہ بنائیں گے۔ وہ قبائلیوں کے لیے جنرل باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

صوبائی دارالحکومت پشاور میں فاٹا ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد تمام صوبوں میں ان کی حکومت بنے گی۔ نوازشریف کو بند گلی نہیں۔ اڈیالہ جیل کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: اڈیالہ جیل کی صفائیاں، ان کو کیسے معلوم کوئی آرہا ہے، نواز شریف 

انھوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت آئی تو سب سے پہلے فاٹا کو کے پی سے ملائیں گے۔ قبائلیوں کے لیے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کروں گا۔ فاٹا کے کئی لوگ غائب ہیں جن کے خاندان والے پریشان ہیں، ان کو بازیاب کرایا جائے۔

عمران خان نے دعویٰ کیا کہ تمام صوبوں میں ہماری حکومت بنے گی۔ ساتھ انھوں نے یہ بھی واضح کیا کہ نوازشریف کو بند گلی نہیں اڈیالہ جیل کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔