’’فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کر کے امن کے ثمرات حاصل کیے جا سکتے ہیں‘‘


اسلام آباد (24نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے پاک کیے گئے علاقوں میں بحالی اور ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں آرمی چیف جنرل جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا پاکستان بھر میں سرکاری بھرتیوں پر پابندی کا اعلان 

آرمی چیف نے جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی کہ دہشت گردی سے پاک کیے گئے علاقوں میں بحالی اور ترقیاتی منصوبوں کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے اور ان علاقوں کو سول انتظامیہ کے حوالے کیا جائے جس کی استعداد کار میں پہلے سے اضافہ ہو چکا ہے۔

کانفرنس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ فاٹا کے عوام کی امنگوں کے مطابق خطہ کو مرکزہ دھارے میں شامل کر کے ہی اصل ثمرات حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

پڑھنا نہ بھولیں: سٹی کورٹ کے مال خانے میں لگنے والی آگ نے تمام اہم ریکاڈز جلا دیئے

کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف پاکستانی عوام کے عزم و ہمت کو سراہا گیا اور کانفرنس کے شرکا نے ملکی استحکام، امن اور خوشحالی کے لیے تمام ریاستی اداروں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم بھی دہرا دیا۔