آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی نمائش کیلئے پاکستان پہنچ گئی



اسلام آباد( 24نیوز ) آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی،کپتان سرفراز احمد ورلڈ کپ ٹرافی اسلام آباد لائے.

تفصیلات کے مطابق   آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی،  ٹرافی آج وزیراعظم ہاؤس لے جائی جائے گی،اسلام آباد کے سینٹورس مال میں کل ٹرافی کو نمائش کیلئے رکھا جائیگا،لاہور کے پیکجز مال میں 13 اور کراچی کے ڈولمین مال میں 14 اپریل کو نمائش کی جائے گی، ٹرافی کو پاکستان کے چاروں صوبوں میں لے جایا جائے گا.

ذرائع کا کہنا تھا کہ کپتان سرفراز احمد ورلڈ کپ ٹرافی اسلام آباد لائے، شہری آئی سی سی ٹرافی کیساتھ تصاویر اور سیلفیز بھی بنا سکیں گے،14 اپریل کو کراچی میں عظیم الشان جشن منایا جائیگا، کنسرٹ کیساتھ آتش بازی بھی ہو گی، ورلڈ کپ ٹرافی ایمریٹس ائیر لائینز کی پرواز EK-612 سے اسلام آباد لائی گئی۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER