بہاولپور، گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول میں دھماکا

بہاولپور، گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول میں دھماکا


بہاولپور(24نیوز) بہاولپور میں گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول کی چھت اچانک گرگئی،علاقے میں زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی،دھماکے کے باعث سکول ٹیچر حافظ سردار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپورکےنواحی علاقہ 6بی سی کے گورنمنٹ بوائز ایلمنٹری سکول میں ہیڈ ماسٹر کےدفترمیں زوردار دھماکہ ہوا ہے،دھماکے کے باعث حافظ سردارنامی سکول ٹیچر جلس کر زخمی ہوگیا، دھماکےکی شدت کے باعث دفتر کی چھت اڑ گئی، سامان جل گیا قریبی کلاس رومز کے شیشے بھی ٹوٹ گئے متعلقہ ادارے موقع پر پہنچ گئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں، ریسکیو کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔