گلگت، دالبندین میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے، تین افراد شہید

گلگت، دالبندین میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے، تین افراد شہید


کوئٹہ، گلگت(24نیوز) دشمن پاکستان کاامن تباہ کرنےکیلئےپھرسرگرم، گلگت میں پولیس چوکی پر حملہ میں تین اہلکارشہید،دو زخمی ہوگئے جبکہ دالبندین میں سینڈک منصوبےکےملازمین کی بس پرخودکش حملہ میں 3غیرملکی ملازمین، 3ایف سی اہلکارزخمی ہوگئے۔

گلگت کی کارگاہ جوت پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ حملے میں تین پولیس اہلکار شہید ، 2 زخمی ہوگئے۔  جھڑپ میں ایک دہشت گرد بھی ماراگیا ۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

دوسری جانب صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے شہر  دالبندین میں سینڈک منصوبے پرکام کرنے والے مزدوروں کی بس پرحملہ ہوا ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق خودکش حملے میں 3 غیر ملکی اور 3ایف سی اہلکارزخمی ہوئے ہیں جن کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے  جبکہ حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔