کراچی:عباسی شہید ہسپتال تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا

کراچی:عباسی شہید ہسپتال تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا


  کراچی ( 24نیوز ) بلدیہ عظمی کراچی کا عباسی شہید ہسپتال تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا، آدھے شہر کا علاج کرنے والا عباسی شہید ہسپتال کی او پی ڈی کم ہوکر چند سو رہ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمی کراچی کا عباسی شہید ہسپتال اس وقت شدید مالی بحران سے گزر رہا ہے ایک وقت تھا جب شہر کی بڑی آبادی علاج کیلئے یہاں آتی تھی تاہم اب اس کی او پی ڈی کم ہوکر چند سو رہ گئی ہے جس پر مریض ناراض نظر آتے ہیں۔ہسپتال کی واحد ایم آر آئی مشین خراب ہوچکی ہے.

یہ بھی پڑھیں :ماہرین نے پانی بچانے کا راز بتا دیا 

ایکسرے مشین فلمیں نہ ہونے کے باعث بند ہے مریضوں کو زیادہ تر ٹیسٹ ہسپتال سے باہر کرانے کے مشورے دیئے جاتے ہیں ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حالات بہتر تو بنانا چاہتے ہیں۔لیکن فنڈ نہیں ہیں۔میئر کراچی وسیم اختر کے عباسی شہید اسپتال کی حالت بہتر بنانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔