بارش نے کراچی کو تالاب بنا دیا

بارش نے کراچی کو تالاب بنا دیا


کراچی (24 نیوز)کراچی میں گزشتہ روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، مون سون کی بارشوں سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے،مختلف علاقوں میں سڑکوں پرپانی جمع ہونے سے متعددگاڑیاں پھنس گئیں،مختلف حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

شہر قائد میں گزشتہ روز سے جاری بارش کے باعث جگہ جگہ پانی جمع ہو گیا،متعدد علاقے بجلی سے بھی محروم ہیں، ایئرپورٹ کے کارگو میں بارش کا پانی داخل ہو گیا،ڈیفنس، طارق روڈ، صدر، گلشن اقبال سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہے۔

بارش ہوئی تو لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی چل نکلا، محمودآباد، ڈیفنس، کورنگی، اورنگی ٹاؤن، سرجانی اوردیگر علاقوں میں بجلی بند ہے،،شاہراہوں پر پانی جمع ہونے سےدرجنوں گاڑیاں بند ہوگئیں۔

ایئرپورٹ روڈپر 120 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی،انڈھی 115 ،شارع فیصل کےاطراف 100،سرجانی ٹاؤن میں 72 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer