فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم کا سلسلہ نہ رک سکا

فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم کا سلسلہ نہ رک سکا


24نیوز: ایک طرف کشمیر اوردوسری طرف فلسطین۔فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم کا سلسلہ نہ رک سکا، اسرائیلی فورسز نے غزہ میں ایک اورفلسطینی کوشہید کردیا اورمسجداقصیٰ کے باہرپرامن مظاہرین پرظلم کے پہاڑ توڑے.

اسرائیل فلسطین پر پھر ظلم ڈھانے سے بازنہ آیا, غزہ میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک اورفلسطینی کو شہید کردیا. اسرائیلی فوج نے ٹینکوں سے حماس کے ٹھکانوں کونشانہ بھی بنایا،بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے باہرپرامن احتجاج کرنے والے مظاہرین پرظلم ڈھایا.اسرائیلی فورسز کے بہیمانہ تشدد سے 14فلسطینی زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا.مسجد اقصیٰ کے باہر لاکھوں کی تعداد میں فلسطینی جمع تھے جن پراسرائیلی فورسزنے طاقت کا استعمال کیا.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔