بارش سے کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھ گیا

بارش سے کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھ گیا


کراچی(24نیوز) کراچی میں بارش کے دوران ایک بار پھرکے الیکٹرک کا سسٹم بھی بیٹھ گیا۔شہرکے بیشتر علاقوں میں گزشتہ شب سے بجلی غائب ، پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بند ہونےسے شہر کو سینکڑوں ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیاجاسکا۔

کراچی میں کے الیکڑک کے سسٹم کی وجہ سے باران رحمت پھر زحمت بن گئی۔بیشرعلاقوں میں گزشتہ شب بارش شروع ہوتے ہی غائب ہونے والی بجلی اب تک واپس نہیں آسکی۔ زیادہ ترعلاقوں میں شہریوں نے رات بجلی آنے کے انتظار میں جاگ کر گزاردی۔لانڈھی،کورنگی،ملیر،قائدآباد اورشاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں بجلی تاحال بندہے۔گلستان جوہر،گلشن اقبال،عزیزآباد،لیاقت آباد کے علاقوں میں بھی بجلی غائب ہے۔

فیڈرل بی ایریا،اورنگی ٹاون،نارتھ کراچی کے علاقوں میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔لیاری،کیماڑی،کھارادر،رنچھوڑلائن اور لائنز ایریا کے علاقوں میں بھی شہری پریشان ہیں۔ڈیفنس،کلفٹن محمود آباد،بلدیہ ٹاون کے علاقوں میں بھی بجلی کی بندش نے شہریوں کا خوب امتحان لیا۔

بارش کے باعث واٹربورڈ کے پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کے بریک ڈاؤن ہوا۔دھابیجی،گھارو،اور حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی آنکھ مچولی سےشہرکو دوسوپچاس ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیاجاسکا۔  شہر میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے عید کے دنوں میں کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کی کے الیکٹرک نے نوید سُنا دی۔