حدیبیہ پیپر ملز کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست مسترد

حدیبیہ پیپر ملز کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست مسترد


اسلام آباد (24نیوز) سپریم کورٹ میں حدیبیہ پیپر ملز کیس میں نیب کی اپیل پر عدالت نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی،جسٹس مشیر عالم کا کہنا تھا کہ آپ جس بنیاد پر سماعت ملتوی کرانا چاہتے ہیں یہ کوئی نقطہ نہیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دئیے کہ عدالت کا مذاق نہ اُڑائیں، ہمارے لیے ہر کیس ہائی پروفائل ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا کہ کیا جلاوطنی کی کوئی قانونی حیثیت ہےمفرور کا تو سنا تھا جلا وطنی کا حکم کیسا ہے؟ نواز شریف کی جلاوطنی کا حکم کس نے دیا؟

قاضی فائز عیسٰی نے مزید کہا کہ خود باہر گئے تھے تو مفرور کی کارروائی ہونی چاہیے تھی،اس کیس کے اندر نئے قواعد بنائے گئے،کیا کل حکومت کسی دوسرے ملزم کو معاہدہ کر کے باہر جانے دے گی، مشیر عالم،کیا نیب نے جلاوطنی کے سہولت کاری پر کارروائی کی، نواز شریف جیل کی کسٹڈی میں تھے،انہوں نے ریمارکس دئیے کہ عدالت کا مذاق نہ اُڑائیں، ہمارے لیے ہر کیس ہائی پروفائل ہے۔

عمران الحق وکیل نیب نے کہا معاہدے کے تحت نواز شریف کو باہر بھیجا گیا، نواز شریف خود ملک سے باہر گئے تھے۔