عمران خان نے جعلی کاغذات جمع کروائے: لطیف کھوسہ

عمران خان نے جعلی کاغذات جمع کروائے: لطیف کھوسہ


اسلام آباد (24نیوز)الیکشن کمیشن میں ایم پی اے ضیااللہ آفریدی کے خلاف چئیرمین پی ٹی آئی کے ریفرنس پر سماعت، وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ عمران خان آکر بتائیں میرے موکل نے استعفی دیا یا انہیں پارٹی سے نکالا گیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں ضیااللہ آفریدی کی صوبائی اسمبلی کی رکنیت منسوخ کرنے سے متعلق عمران خان کے ریفرنس پر سماعت ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی، ضیا اللہ آفریدی کے وکیل لطیف کهوسہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور اضافی دستاویزات پر الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرا دیا۔

اپنے دلائل میں لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہو سکتا ہے چیرمین تحریک انصاف کو طلب کرنے کی درخواست بھی دوں، اگر ہمارا جواب مان لیا تو ٹھیک ورنہ جرح کروں گا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کهوسہ نے کہا کہ عمران خان کو یہاں آنا پڑے گا، انکا کیس اخباری تراشوں پر ہے۔

لطیف کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ ضیا اللہ آفریدی نے پارٹی منشور کی خلاف ورزیوں پر تنقید کی، عمران خان پر الیکشن کمیشن میں جرح ہو گی۔