پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل،ناصر جمشید پر 1 سال کی پابندی عائد

پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل،ناصر جمشید پر 1 سال کی پابندی عائد


لاہور (24نیوز) پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل، پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل نے ناصر جمشید کیس کا فیصلہ سنادیا،ناصر جمشید کے کرکٹ کھیلنے پر ایک سال کی پابندی لگادی گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق ناصر جمشید پر تعاون نہ کرنے کے الزام میں پابندی لگائی گئی،ناصر جمشید پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل میں سزاپانے والے پانچویں کرکٹر ہیں جبکہ ناصر جمشید کو سزا کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہوگا۔

واضح رہے کہ پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے 24 نومبر کو ناصر جمشید کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔