ابھی تک کسی رکن اسمبلی کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا:ترجمان قومی اسمبلی

ابھی تک کسی رکن اسمبلی کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا:ترجمان قومی اسمبلی


لاہور (24نیوز) ختم نبوت کانفرنس میں اعلان کے بعد اراکین اسمبلی کی جانب سے اسمبلی سیکرٹریٹ کو کسی کا استعفی موصول نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ختم نبوت کانفرنس میں اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کی جانب سے استفعوں کا اعلان کیا گیا ،رکن صوبائی اسمبلی نظام الدین سیالوی , محمد خان بلوچ اور مولانا رحمت اللہ کی جانب سے ان کے استعفی ان کے روحانی پیشوا پیر حمید الدین سیالوی کو پیش کئے ہیں جبکہ تاحال کسی رکن کا استعفی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول نہیں ہوا۔

پنجاب اسمبلی کے قواعد کے مطابق استعفی سپیکر اسمبلی کو پیش کیا جاتا ہے جس کی تصدیق اور دفتری کارروائی کے بعد سپیکر استفعی منظور کرتا ہے۔