عمران خان صاحب! سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ٹھیکیدار نہ بنیں: مریم اورنگزیب


اسلام آباد (24نیوز) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا عمران صاحب پارلیمنٹ پر حملہ کر کے پولیس والوں کے سر توڑنے سے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہو کر شرم تو آئی ہو گی، عمران خان صاحب سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ٹھیکیدار نہ بنیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب آپ آج بھی کنٹینر پر کھڑے ہیں اور خیبر پختونخواہ کے سکولوں میں کم اندراج کی وجہ سے ایک ہزار سکول بند ہو گئے ہیں ۔
عمران صاحب پوری عوام پارلیمنٹ اورقانون نافذ کرنے والوں پر حملہ کرنے والے کی سزا کے انتظار میں ہیں، عمران صاحب آپ کی جنگ اگر کرپشن کا خاتمہ ہوتی تو آپ خیبرپختونخواہ میں احتساب کمشن کو بند نہ کرتے جو آج تک بند ہے , مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا عمران صاحب آپ اپنی ، اپنی حکومت اور اپنے وزراء کی کرپشن کو چھپانے کے لئے شور مچا رہے ۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران صاحب آپ تو خود اپنی پارٹی کی فنڈنگ کے لئے جوا کھیلنے کا اعتراف کر چکے ہیں ۔ عمران صاحب آپ عدالتوں کو کیا جواب دیں گے آپ تو عائشہ گلالئی کا جواب نہیں دے سکے ۔جو آپ سے آپ کےا عمال کا جواب مانگتا ہے اُس کو آپ یا تو بند کر دیتے ہیں یا گالی دیتے ہیں ۔
عمران صاحب آپ نے تو اتنی بجلی بنانی تھی کہ پورے ملک نے استعمال کرنی تھی، اُس کا کیا ہوا, عمران صاحب آپ نے پچھلے چار سال میں اتنے جھوٹ بولیں ہیں کہ آپ کو اب شرم بھی نہیں آتی ۔ عمران صاحب آپ تو خود اپنی پارٹی کی فنڈنگ کے لئے جوا کھیلنے کا اعتراف کر چکے ہیں۔
عمران صاحب آپ عدالتوں کو کیا جواب دیں گے آپ تو عائشہ گلالئی کا جواب نہیں دے سکے عمران صاحب جو آپ سے آپ کے عمال کا جواب مانگتا ہے اُس کو آپ یا تو بند کر دیتے ہیں یا گالی دیتے ہیں ۔
عمران صاحب آپ نے تو اتنی بجلی بنانی تھی کہ پورے ملک نے استعمال کرنی تھی، اُس کا کیا ہوا، عمران صاحب آپ نے پچھلے چار سال میں اتنے جھوٹ بولیں ہیں کہ آپ کو اب شرم بھی نہیں آتی۔