دنیا کیساتھ مل کرچلنا ہےتوجدید تقاضوں سےہم آہنگ ہونا پڑےگا: احسن اقبال


اسلام آباد (24 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں دنیا کے ساتھ مل کر چلنا ہے تو ہمیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا پڑے گا، اسی لئے ہم نے اپنی نوجوان نسل پر سرمایاکاری کی ہے۔

اسلام آباد میں وزیر داخلہ احسن اقبال اور ایچ ای سی کے چیئرمین مختار احمد نے 5 روزہ بین الاقوامی ٹرانس یوریشیاء انفارمیشن نیٹورک 2017 کے ریجسٹریشن پورٹل کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم جدید ٹیکنالوجی کو مل کر علم اور دنیا کی بہتری کیلئے استعمال کریں۔

ایچ ای سی کے چیئرمین مختار احمد کا کہنا تھا کہ ایچ ای سی کے قیام کے بعد تعلیم اور ٹیکنالوجی کے معیار میں بہت بہترے آئی ہے۔

تقریب میں سیکٹریٹ ڈائرکٹر ایشیاء پیسفک ڈاکٹر نمل رتنایاکے اور مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلز نے شرکت کی، رجسٹریشن پورٹل کے ذریعے ملکی اور بین الاقوامی تعلیمی برادری آپس میں تعاون کر سکیں گی۔