سینیٹ اجلاس میں بھی بیت المقدس کے معاملے پر سوگ رہا

سینیٹ اجلاس میں بھی بیت المقدس کے معاملے پر سوگ رہا


اسلام آباد (24 نیوز) سینیٹ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے قرارداد منظور، ایوان بالا میں امریکی فیصلے کی پر زور مذمت کے علاوہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

سینیٹ اجلاس میں بھی بیت المقدس کے معاملے پر سوگ رہا، فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے راجہ ظفر الحق کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ قرارداد میں یروشلم میں امریکی سفارتخانے کھولنے کے فیصلے کو فلسطین کے خلاف اعلان جنگ قرار دیا گیا۔

سینٹ کے ارکان نے بین الاقوامی کانفرنس بلانے کے علاوہ اقوام متحدہ سے اپنے چارٹر پر عملدرآمد کا مطالبہ بھی کیا۔

سینٹر اعتزاز احسن نے تجویز پیش کی کہ اس معاملے پر پارلیمینٹ کا مشترکہ اجلاس بھی بلایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کسی ایک ملک کا نہیں بلکہ پوری دنیا کا معاملہ ہے۔

سینٹر رحمان ملک، جاوید عباسی، سینٹر عاجز دھامرہ، نہال ہاشمی، سینٹر تاج حیدر اور بیرسٹر سیف نے بھی اجلاس میں اظہار خیال کیا۔