ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر؛ باپ، بیٹی جاں بحق

ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر؛ باپ، بیٹی جاں بحق


ننکانہ صاحب(24نیوز)  تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے میں باپ بیٹی جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ٹریکٹر ٹرالی کی تیز رفتاری سے ایک اور حادثہ ہوگیا جو دو زندگیاں نگل گیا۔ ننکانہ صاحب میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہوگئی اور اس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی. حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار باپ بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے.

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کیا اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا. حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو علاج کے لیے لاہور ریفر کر دیا گیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔