"کس قانون کے تحت حمزہ شہباز کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا"



اسلام آباد(24نیوز)مسلم لیگ (ن )کی رہنماء مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ حمزہ شہباز کو آف لوڈ نہیں کیا گیا،حمزہ شہباز کو امیگریشن کاونٹر پر بتایا گیا کہ ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق  مسلم لیگ (ن )کی رہنماء مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ حمزہ شہباز کو آف لوڈ نہیں کیا گیا، اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کو امیگریشن کاؤنٹر پر بتایا گیا کہ ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے، ان کا کہنا تھا کہ  بتایا جائے کہ کس قانون کے تحت حمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ میں ڈالا گیا؟حمزہ شہباز دہشتگرد نہیں ہیں، حمزہ شہباز ذمہ دار شہری اور سیاستدان ہیں، بتایا جائے کہ کس قانون کے تحت حمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ میں ڈالا گیا، یہ شریف خاندان کو انتقام کا نشانہ بنانے کے سلسلے کی کڑی ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ معاملہ تمام متعلقہ فورمز پر اٹھائیں گے، اپنے وکلاء سے مشاورت کر لی ہےجلد قانونی چارہ جوئی بھی شروع کیا جائے گی۔