نیب قیامت تک کچھ ثابت نہیں کر سکے گا: شہباز شریف

نیب قیامت تک کچھ ثابت نہیں کر سکے گا: شہباز شریف


اسلام آباد(24نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی سو روزہ کارکردگی پر اسمبلی میں بات کی، انہوں نے کہا کہ نیب قیامت تک کچھ ثابت نہیں کر سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیب قیامت تک میرے خلاف کچھ ثابت نہیں کر سکے گا، ان کو ایک پائی کی بھی کرپشن نہیں ملے گی،  میں نے صوبہ پنجاب کو بطور خادم اپنا خون پسینہ دیا اور اس کے ترقی و خوشحالی کے لئے  دن رات محنت کی، صحا فی  نے سوال کیا کہ آپ نیب مقدمات سے بچنے کے لیے کوئی سمجھوتہ کرنے کو تیار ہیں؟ جس پر شہباز شریف نے جواب دینے سے گریز کیا۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے عوام کی خدمت کی ہے، نیب قیامت تک کچھ ثابت نہیں کر سکے گا،  شہباز شریف  کا کہنا تھا کہ یہ چیلنج ہی ہے کہ نیب مجھ پر کوئی مقدمہ ثابت نہیں کرسکا،حکومت کی سو روزہ کارکردگی پر اسمبلی میں بات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں متفقہ حکمت عملی بنانےپراتفاق ہوا ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیب اور نیازی میں غیر مقدس الائنس ہے،انتقامی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں،نیب مالم جبہ کیس میں کسی کو ہاتھ نہیں لگایا،ملک میں سول آمریت قائم کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو احتساب عدالت لاہور نے ایک روزہ راہداری ریمانڈ دیا تھا اور انہیں قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد لایا گیا ہے۔