مریم اورنگزیب ان ٹربل، نیب نے اثاثوں کی چھان بین شروع کردی

مریم اورنگزیب ان ٹربل، نیب نے اثاثوں کی چھان بین شروع کردی


اسلام آباد(24نیوز) آمدن سے زیادہ اثاثے، نیب نے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔

نیب ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب کے خلاف شکایات ملی ہیں کہ ان کے اثاثے آمدن سےزائد ہیں اور شکایت کنندہ نے ثبوت بھی فراہم کیے ہیں جبکہ مریم اورنگزیب نے ٹوئنٹی فور نیوزکو بتایا کہ ابھی نوٹس نہیں ملا۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب مسلم لیگ (ن) کے دور میں وزیر مملکت برائے اطلاعات رہیں جبکہ شاہد خاقان عباسی نے ان کو بعد ازاں وفاقی وزیر کا درجہ دیا تھا۔

دوسری جانب پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں نیب نےسابق وزیر ریلوے  اور موجودہ ارکان اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو  آج گرفتار کر لیا ہے۔

ویڈیو دیکھیں: 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔