10کی روٹی 15 کا نان کیا یہی ہے نیا پاکستان؟

10کی روٹی 15 کا نان کیا یہی ہے نیا پاکستان؟


لاہور( 24نیوز ) جب سےتحریک انصاف کی حکومت آئی ہے۔ہرطرف اشیامہنگی کرنےکاتوجیسےفیشن ہی چل پڑاہے۔تبھی تونان بائیوں نےبھی مہنگائی کی بہتی گنگاسےہاتھ دھونےکافیصلہ کرلیا ہے اوردس کی روٹی پندرہ کا نان کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

 لاہورمیں نان بائیوں نےحکومت سےنان اورروٹی کی قیمت میں اضافےکامطالبہ کردیا۔ مہنگائی کی چکی میں پسےغریب عوام اب روٹی کی قیمت بڑھنےسےسہمےدکھائی دیتے ہیں جبکہ ادھرنان بائی بھی نان اورروٹی کی قیمتوں میں اضافےکو اپنی مجبوری سےجوڑرہے ہیں۔

نان بائیوں نےمطالبہ نہ ماننےپرتندوربندکرکےاحتجاج کرنےکاالٹی میٹم بھی دےڈالا۔تبدیلی سرکار ملک میں مسائل کےخاتمہ اورمدینےکی ریاست کےنعرےتولگارہی ہےلیکن اب تک کےحالات کودیکھ کرتویہی لگتاہے کہ حکومت کےپاس عوام کےحقیقی مسائل کےحل کاکوئی ٹھو لائحہ عمل نہیں ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔