پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈکپ سے باہر

 پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈکپ سے باہر


 بھونیشور( 24 نیوز ) ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کا سفر تمام، بیلجیئم نےپاکستان کو0-5سےہرادیا۔ پاکستانی ٹیم ایک بھی میچ نہ جیت سکی۔

  تفصیلات کے مطابق بھارت میں کھیلے جا رہے ہاکی ورلڈ کپ میں  پاکستان  کا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل  میچ میں بیلجیئم سے مقابلہ ہوا جو بیلجیئم نے با آسانی پانچ صفر سے جیت لیا، بیلجیم کی جانب سے الیگزینڈر ،تھامس ،کیڈرک ،ڈاکیئر اور ٹام نے گول کیے تاہم پاکستان کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی گول نہ کر سکا۔ ورلڈ کپ کے دوران پاکستان کو تین میچز میں شکست کا سامنا رہا جبکہ ملائیشیاسےمیچ برابرا رہا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer