کراچی: پی ایس ایل فائنل کی تیاریاں زور و شور سے جاری


کراچی (24نیوز) کراچی میں پی ایس ایل فائنل کی تیاریاں جاری ہیں کچھ دیر میں کھلاڑیوں کو نیشنل اسٹیڈیم پہنچا دیا جائے گا جبکہ اسٹیڈیم کی سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں پی ایس ایل فائنل کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہے، کچھ دیر میں کھلاڑیوں کو بھی نیشنل اسٹیڈیم پہنچا دیا جائے گا، اسٹیڈیم کی سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں، کھلاڑیوں کوائیرپورٹ سے ہوٹل اور ہوٹل سے نیشنل اسٹیڈیم لایاجائے گا، سیکورٹی کی سیکورٹی کے لئے فضائی نگرانی بھی ہوگی، فل ریہرسل آج ہوگی۔