ایف سی بلوچستان کا مختلف علاقوں میں آپریشن،20 دہشتگرد پکڑے گئے


کوئٹہ (24نیوز) صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایف سی نے آپریشن کے دوران 20 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایف سی نے آپریشن کے دوران 20 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق کہ آپریشن بلوچستان کےعلاقوں بلیدہ، گشکور، تراٹھا اورپشین میں کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن میں بڑی تعداد میں اسلحہ اورگولیاں، آرپی جی راکٹ، سب مشین گن اور اسنائپر رائفل برآمد ہوئی ہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے لیپ ٹاپ، جی پی ایس سسٹم اوردیگرمواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ 21 جنوری 2018 کو صوبہ پنجاب کے شہرڈیرہ غازی خان میں پنجاب رینجرز نے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔