حکومت کا مریضوں کو سہولیات دینے کی طرف نیا قدم

حکومت کا مریضوں کو سہولیات دینے کی طرف نیا قدم


اسلام آباد (24 نیوز)  سرکاری اسپتال پمز میں مریضوں کو سہولیات دینے کی طرف نیا قدم اٹھایا گیا۔ میڈیکل ویسٹ کو تلف کرنے کیلئے انسی نیریٹر مشین نصب کرلیں۔ 

اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال پمز میں میڈیکل ویسٹ کو تلف کرنے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے انگلینڈ سے دو انسی نیریٹر مشینیں لگائی گئی ہیں جو ایک گھنٹے میں 100 کلو میڈیکل ویسٹ کو تلف کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انسی نیریٹر کو چلا نے والے انجینیر کا کہنا ہے کہ اس سے میڈیکل ویسٹ کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف بڑھتی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔

پمز اسپتال میں لگنے والے انسی نیریٹر سے جہاں سرکاری سرکاری اسپتالوں کے کچرے کو تلف کیا جائے گا وہاں پر نجی اسپتال بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer