روپے کی بے قدری، ڈالر سمیت غیر ملکی کرنسیوں کی اونچی چھلانگیں

روپے کی بے قدری، ڈالر سمیت غیر ملکی کرنسیوں کی اونچی چھلانگیں


اسلام آباد(24نیوز) روپے کی بے قدری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا،  انٹر بینک میں ڈالر 53 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 30 پیسے مہنگا ہو گیا، یورو اور پونڈ کی قدر بھی بڑھ گئی۔

مارکیٹ میں ڈالر کی اڑان کے بعد دوسری کرنسیوں نے بھی پر نکالنے شروع کر دئیے،  انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 139 روپے 10 پیسے تک فروخت ہوا،  اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروباری اوقات کے اختتام پر ڈالر کی قدر 53 پیسے کے اضافے سے 138 روپے 93 پیسے رہی۔  یورو کی قدر 41 پیسے بڑھ ہو کر 157 روپے 16 پیسےاور برطانوی پونڈ کی 35 پیسے کے اضافے سے 179 روپے 30 پیسے ہو گئی۔

ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 30 پیسے کے اضافے سے 139 روپے 30 پیسے ہو گئی۔ یورو کی قیمت فروخت 30 پیسے کے اضافے سے 157 روپے 50 پیسے اور برطانوی پونڈ کی قیمت 40 پیسے کے اضافے سے 179 روپے 40 پیسے ہو گئی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔