قصور(24نیوز)ننھی زینب کے قتل نے حکومت کے ہوش اڑا دیئے،قاتل تونہ پکڑے گئے لیکن وزیراعلیٰ نے لواحقین کوانصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی، حساس ادارے بھی حرکت میں آگئے۔
تفصیلات کے مطابق ماں کی گود میں سونے والی ننھی پری زینب کے قاتل پکڑنے کیلئے حکومت سرگرم ہوگئی ہے، وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے مقتولہ کے گھر پہنچ کر والدین سے اظہار تعزیت کیا ہے،انہوں نے قاتل پکڑنے اورانصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی، وزیراعلیٰ کو نئے ڈی پی اوشاہ خان مروت نے بریفنگ دی۔
ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد کا کہنا ہے کہ زینب کے قاتل جلد پکڑے جائیں گے، فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کوگرفتارکرلیا گیا۔
دوسری طرف حساس ادارے بھی حرکت میں آ گئے۔خفیہ اہلکاروں کی ٹیم زینب کے گھرپہنچی، اہلکاروں نے متاثرہ خاندان کے بیانات قلمبند کئے اور واقعے کے شواہد بھی اکٹھے کیے،قصورمیں پولیس گردی کا نشانہ بننے والے محمد علی اور شعیب کی لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئیں، آج نماز جنازہ ادا کی جائے گی،فائرنگ کرنے والے سولہ پولیس اہلکاروں کےخلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔
Just presided over a meeting of police & administration officials. Made it absolutely clear to them that lip service would not work. I want the culprits involved in this heinous crime behind the bars. Those failing in their duties will be proceeded against. Very painful incident! https://t.co/FFSBbNhtrr
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 10, 2018
ویڈیو دیکھنے کیلئے کلک کریں