7 سالہ زینب کے قتل کی تحقیقات کیلئے حساس اداروں کی ٹیم مقتولہ کے گھر پہنچ گئی


قصور(24نیوز)7 سالہ زینب کے قتل کی تحقیقات کیلئے حساس اداروں کی ٹیم مقتولہ کے گھر پہنچ گئی اور واقعہ سے متاثرہ خاندان کے بیانات قلمبند کئے۔
تفصیلات کے مطابق 7 سالہ زینب کے قتل کی تحقیقات کیلئے حساس اداروں کی ٹیم قصور میں مقتولہ کے گھر پہنچ گئی جہاں سکیورٹی اہلکاروں نے متاثرہ خاندان کے افراد کے بیانات قلمبند کئے اور واقعے کے شواہد بھی اکٹھے کئے۔
واضح رہے کہ قصور میں معصوم زینب کو اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے جا رہی تھی،ملزم نے بچی کو زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کر دیا تھا ،جس پرلوگ مشتعل ہو گئے اور شہر میں مظاہرے پھوٹ پڑے،آج صبح سویرے وزیر اعلیٰ شہباز شریف بھی مقتولہ زینب کے گھر گئے اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔