”زینب کو انصاف دو“تمام پاکستانی یک آواز ہوگئے،شہر شہر مظاہرے جاری

”زینب کو انصاف دو“تمام پاکستانی یک آواز ہوگئے،شہر شہر مظاہرے جاری


لاہور(24نیوز)قصور واقعہ کیخلاف لاہور سمیت مختلف شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، طلبابھی سڑکوں پر آگئے ،ملزموں کو فوری گرفتاراور سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 8 سالہ زینب کے زیادتی کے بعد قتل کے دلخراش واقعہ پر پنجاب یونیورسٹی کے طلبا بھی سراپا احتجاج ہیں، طلبا نے ہاتھوں پر پلے کارڈز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر جسٹس فار زینب ، ملزموں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کے مطالبے درج ہیں، اسلام آباد میںبھی اردو یونیورسٹی کے طلبا نے احتجاجی ریلی نکالی جس میں طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی،طلبا کی جانب سے متاثرہ خاندان کو فوری انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیاگیا ہے،ملتان میں زکریا یونیورسٹی کے طلباءنے کلاسز کا بائیکاٹ کرکے ریلی نکالی اورحکومت کیخلاف زبردست نعرے بازی بھی کی ہے،اسی طرح بلوچستان کے ڈیرہ بگٹی،میر پور آزاد کشمیر میں بھی احتجاج کیا گیا،کراچی میں قصور واقعہ کیخلاف سکول طلبا نے کلفٹن میں احتجاج کیا طلبا نے پنجاب حکومت نعرے بازی کی اورزینب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
واضح رہے معصوم زینب سے زیادتی کے بعد قتل کے واقعہ کیخلاف قصور میں آج بھی حالات کشیدہ ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی آج متاثرہ خاندان کے گھر جا کر لواحقین سے تعزیت کی ہے۔