شاہینوں کی ڈونیڈن میں ڈٹ کر ٹریننگ، فخر زمان کی فٹنس میں بہتری آنے لگی

شاہینوں کی ڈونیڈن میں ڈٹ کر ٹریننگ، فخر زمان کی فٹنس میں بہتری آنے لگی


ویلنگٹن(24نیوز) کیویز کے خلاف ون ڈے سیریز بچانے کا عزم لئے شاہینوں نے ڈونیڈن میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا، ڈونیڈن میں قومی ٹیم کی3 گھنٹے تک پریکٹس، فخرزمان کی انجری میں بہتری آنے لگی، بلے بازنے ہلکی پھلکی ٹریننگ میں حصہ لیا،فزیو تھراپسٹ وب سنگھ کو فخرزمان کے میچ سے قبل فٹ ہونے کا یقین۔

تفصیلات کے مطابق ویلنگٹن اور نیلسن میں شکست کے بعد شاہینوں نے ڈونیڈن میں فتح کے خواب آنکھوں میں سجائے ٹریننگ کا آغاز کردیاہے۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی زیر نگرانی قومی ٹیم نے ساڑھے 3 گھنٹے تک بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور بلے بازوں کی تکنیک کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہیں تو باؤلنگ کوچ اظہر محمود باؤلرز کی نیوزی لینڈ کی تیز ہواؤں کا مقابلہ کرنے کے گُر سکھانے میں مصروف ہیں۔

فزیوتھراپسٹ وب سنگھ کے مطابق تیسرے ون ڈے سے قبل قومی ٹیم کے لئے فخرزمان کی فٹنس میں بہتری کی صورت میں اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تیسرے ون ڈے میں لوئر مڈل آرڈر بیٹنگ کو بہتر بنانے کے لئے رومان رئیس یا فہیم اشرف میں سے کسی ایک کی جگہ حارث سہیل کو ٹیم میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔