پنجاب میں جرائم پیشہ افراد کےخلاف گھیرامزید تنگ کردیا گیا


پنجاب (24نیوز) مختلف شہروں میں مبینہ پولیس مقابلے،کامونکی اور بہاولنگر میں خطرناک 2 ڈاکو مارے گئے،میاں چنوں میں 3 نقاب پوش ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر ایمبولینس ڈرائیور سمیت متعدد شہریوں کو لوٹ لیا،گوجرانوالہ میں مزاحمت پر ایک نوجوان کو گولی ماردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں جرائم پیشہ افراد کےخلاف گھیرامزید تنگ کردیا گیاہے۔بہاولنگرکے علاقہ تھانہ میکلوڈ گنج اسپتال موڑپرمبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں فائرنگ کے تبادلے میں بین الاضلاعی گروہ کاخطرناک اشتہاری ستاری لنگڑیال ماراگیا۔جبکہ اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو مارا گیا۔ ڈاکو کے 2ساتھی فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا۔فرارڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب میاں چنوں کے نواحی علاقہ کرامت موڑ کے قریب 3 نقاب پوش ڈاکو ناکہ لگاکر لوٹ مارکرتے رہے۔ڈاکوؤں نے ایمبولینس ڈرائیور کو بھی نہ بخشا۔ ہزاروں کی نقدی اور قیمتی موبائل فون لوٹ کرفرار ہو گئے۔جبکہ گوجرانوالاکےعلاقہ کامونکی میں ڈکیتی مزاحمت پرڈاکوؤں نے فائرنگ کرکےنوجوان کوزخمی کردیا۔ملزم 12ہزارروپے نقدی اورموبائل فون چھین کرفرارہوگئے۔