تنخواہیں پہلے ہی کم ہیں، وہ بھی نا ملیں تو گزارا کیسے ہو؟اساتذہ

تنخواہیں پہلے ہی کم ہیں، وہ بھی نا ملیں تو گزارا کیسے ہو؟اساتذہ


اسلام آباد(24نیوز) کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف سڑکوں پر آگئے، اساتذہ کا کہا،تنخواہیں پہلے ہی کم ہیں، وہ بھی نا ملیں تو گزارا کیسے ہو؟ اساتذہ اور ملازمین نے حکومت سے جلد از جلد تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پریس کلب کے باہر شہر اقتدار کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور دیگر نان ٹیچنگ سٹاف نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ 8 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ ایک تو  تنخواہیں قلیل ہیں، ان کی ادائیگی میں بھی حکومت پریشان کر رہی ہے۔ حکومتی رویے سے پریشان اساتذہ کا کہنا تھا کہ حکومت بات سننے کے بجائے من مانی بھرتیاں کر رہی ہے۔ اساتذہ نے نئی بھرتیوں کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کر دیا۔

اساتذہ نے مزید واضح کیا کہ حکومت جب تک تنخواہیں ادا نہیں کرے گی احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اساتذہ نے قصور میں ننھی زینب پر ظلم اور زیادتی کے خلاف بھی صدائے احتجاج بلند کی۔ مظاہرین نے زینب کیلئے بھی دعائے مغفرت کی۔ قاتل کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ بھی کیاگیا۔