امریکہ نے خلا نورد گڑیا" لوسیانا ویگا " تیار کر لی


نیو یارک (24 نیوز) بچیوں کے لیے گڑیا بنانے والی امریکی کمپنی نے سال 2018 کے لیے خصوصی خلانورد گڑیا متعارف کرادی۔یہ گڑیا سب کی توجہ کا مرکزبنی ہوئی ہے ۔

لوسیانا ویگا نامی گڑیا نے امریکا سمیت پوری دنیا میں سب کو متاثر کیا ہے۔ 'امریکن گرلز' نامی کمپنی نے 6 سے 12 سال کی عمر کی بچیوں کے لیے 18 انچ قد کی حامل گڑیائیں تیار کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: پاکستان میں پہلے فرسٹ ایڈ ڈرون کا کامیاب تجربہ

کمپنی کا کہنا ہے کہ لوسیانا کا کردار یہ سوچ کر تخلیق کیا گیا ہے کہ چھوٹی بچیوں میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی میں دلچسپی کو فروغ دیا جاسکے۔

امریکی کمپنی نے لوسیانا ویگا کو رواں برس 2018 کی خلانورد گڑیا قرار دیا ہے۔ اس گڑیا کو خلانوردوں کا مخصوص لباس پہنایا گیا ہے جس کے ساتھ روبوٹک پروجیکٹ کا سامان بھی ہوگا۔