قصور میں رہنے والی بے قصور زینب کا قتل، سندھ اسمبلی میں قرارداد منظور

قصور میں رہنے والی بے قصور زینب کا قتل، سندھ اسمبلی میں قرارداد منظور


کراچی (24 نیوز) سندھ اسمبلی نے قصور کی بیٹی زینب کے بے رحمانہ قتل کے خلاف مذمتی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی۔ ایوان نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو سخت سزا دی جائے۔

قصور میں رہنے والے باپ کی بے قصور بیٹی زینب کا قتل، سندھ اسمبلی کا ایوان بھی سوگ میں مبتلا۔ حکومت اور اپوزیشن ارکان نے سات سالہ زینب کے ساتھ زیادتی اور پھر بے رحمانہ قتل کے واقعے پر مشترکہ مذمتی قرارداد ایوان میں پیش کی جس کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

اراکین اسمبلی نے قرارداد پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ کمسن بچیوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعات میں اضافی باعث تشویش ہے۔ حکومت زینب کیس کو مثالی بنا کر ملزمان کو سرعام پھانسی دے۔

ایوان نے پیپلز پارٹی کی رہنماء مرحومہ رقیہ خانم سومرو کی جمہوریت کی بحالی اور آمروں کے خلاف جدو جہد کرنے پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد بھی اتفاق رائے سے منظور کرلی۔