امریکہ قدرتی آفات کی زدمیں، طوفانی بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ سے متعددہلاکتیں


کیلیوفورنیا (24 نیوز) امریکہ اس وقت قدرتی آفات کی زد میں ہے۔ شدید برف باری کے بعد کیلی فورنیا میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائنگ نے تباہی مچا دی۔ ہزاروں گھر تباہ جبکہ 18افراد ہلاک بھی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی شمالی ریاستوں میں برف باری کے بعد جنوبی کیلی فورنیا کو طوفانی بارشوں نے گھیر لیا۔ پتھروں اور کیچڑ کا سیلاب جو بھی راہ میں آیا سب کچھ بہا لے گیا۔ درخت اکھڑ گئے کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔ 100سے زائد گھر تباہ ہوئے جبکہ 300 عمارتوں میں دراڑیں پڑ گئیں۔

خلائی مناظر:

تباہی سے مائیکل جیکسن چارلی چپلن اوردیگر اشرافیہ کی جائیدادوں اور تاریخی ہوٹل کو بھی نقصان پہنچا۔ مقامی حکومت کی جانب سے طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی آفت سے نمٹنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ مشینوں اوردوسرے ذرائع سے لاپتہ افراد کی تلاش کا کام بھی شروع کیا گیا ہے۔