مظاہرین پر گولیاں برسانے کی روایت ن لیگ نے ڈالی:مخدوم احمد محمود

مظاہرین پر گولیاں برسانے کی روایت ن لیگ نے ڈالی:مخدوم احمد محمود


ملتان(24نیوز) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ زینب پر ہونے واپے ظلم کی پروزمزمت کرتے ہیں،ن لیگ اداروں کو سیاسی نہ کرتی تو قصور واقعہ رونماء نہ ہوتا، عمران خان کو شادی کرنے کا ڈھنگ نہیں ملک کیا چلائیں گے۔

سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ زینب پر ہونے والے ظلم کی پروزمزمت کرتے ہیں۔ن لیگ اداروں کو سیاسی نہ کرتی تو قصور واقعہ رونماء نہ ہوتا۔راناثناءاللہ اور شہباز شریف کے استعفوں کا مطالبہ اداروں کو مفلوج کرنے کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ نواز شریف پر کرپشن کے الزامات ثابت ہو چکے ہیں انہیں عدلیہ سمیت ملکی اداروں پر حملہ نہیں کرنا چاہیئے۔ جس طرح مریم اور نواز شریف توہین عدالت کر رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔ نواز شریف کا دل الطاف حسین اور شیخ مجیب الرحمان کے ساتھ دھڑک رہا ہے۔

مخدوم احمد محمود کا مزید کہنا تھا کہقصور مظاہرین پر گولیاں چلانے کی روایت ن لیگ نے ڈالی ہے۔ الیکشن لڑنے والوں نے لودھراں ضمنی الیکشن کو ملتوی کروانے کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔ بلاول بھٹو ہی واحد لیڈر ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔