میٹرو کرپشن کیس کی تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل

میٹرو کرپشن کیس کی تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل


ملتان(24نیوز) میٹرو کرپشن کیس کی تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئیں، کرپشن میں ملوث ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے نیب نے ایس ای سی پی،ایف آئی اے اور ایف بی آر سمیت مختلف اداروں سے ریکارڈ طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ای سی پی کو میٹرو منصوبے میں کام کرنے والی کمپنیوں کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ میٹرو منصوبے میں ہونے والی تحقیقات درج مقدمہ اور گرفتار ملزموں کی تفصیل کے لئے ایف آئی اے سے بھی ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ایف بی آر کو میٹرو منصوبے میں شامل کمپنیوں کے ٹیکس سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ میٹرو منصوبے کی آڑ میں منی لانڈرنگ کے ثبوت بھی مل چکے ہیں تاہم پنجاب حکومت کے ملوث ہونے سے متعلق نیب کو مزید ٹھوس شواہد کی تلاش ہے۔