کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری،پی ایس ایل ٹیم ملتان سلطان اورسٹی نیوز ٹیٹ ورک ایک ہوگئے


ملتان (24 نیوز) ملتان سلطانز اور سٹی نیوز نیٹ ورک کے درمیان اہم معاہدہ ہو گیا۔ سٹی نیوز نیٹ ورک ملتان سلطان کا میڈیا پارٹنر ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز اور سٹی نیوز نیٹ ورک کے درمیان اہم معاہدہ ہو گیا، جس کے مطابق سٹی نیوز نیٹ ورک ملتان سلطانز کا میڈیا پارٹنر ہو گا۔

سید حیدر اظہر جنرل مینجر کرکٹ آپریشنز کے مطابق پی ایس ایل تھری کی سب سے کامیاب جوڑی ملتان سلطانز اور 24 نیوز کی ہوگی۔ اس جوڑی کے ذریعے شائقین کرکٹ شعیب ملک کی کپتانی اور وسیم اکرم کا تجربہ ایک ساتھ ہی دیکھ سکیں گے۔

اس کے علاوہ محمد عرفان ، جنید خان اور سہیل تنویر کی اڑتی بالز، کمارا سنگا کارا ، کرین پولاڈ کے شاندار شارٹس اور عمران طاہر کی بلے بازوں کو گھماتی گیندیں ملتان سلطانز کے سب رنگ 24 نیوز کے سنگ ہوں گے۔

ملتان سلطان کے پاس بہترین ٹیم اور مینجمنٹ موجود ہے،پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا حصہ بننے والی ٹیم کی انتظامیہ اور کھلاڑی ایونٹ جیتنے کیلئے پر عزم ہیں،اور ابھی سے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

ملتان سلطان کے سکواڈ میں شعیب ملک (کپتان)،سہیل تنویر،محمد عرفان،جنید خان،صہیب مقصود،عرفان خان،کاشف بھٹی،احمد شہزاد،محمد عباس،عبداللہ شفیق،سیف بدر اور انٹر نیشنل کھلاڑی کمار سنگاکارا،کیرون پولارڈ،عمران طاہر،ڈیرن براوو،نکولس پورن شامل ہیں۔ امرجنگ کھلاڑی شان مسعود کو بھی اس کا حصہ بنایا گیا ہے،عمر گل اور عمر صادق کو بطور سپلیمنٹری کھلاڑی شامل کیا گیا ہے،اسی طرح ہردوس ولجون اور وائٹ لے کو بطور انٹر نیشنل سپلیمنٹری کھلاڑی لیا گیا ہے۔

پی ایس ایل تھری کا شیڈول :