پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ میں دھماکہ، ہارون بلور سمیت 20 افراد شہید


پشاور ( 24نیوزپشاور کے علاقہ یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی انتخابی مہم کے حوالے سے کارنر میٹنگ میں خود کش دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں پارٹی کے رہنما اور کے پی 78 سے امیدوار ہارون بلور سمیت 20افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ 60  افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقہ یکہ توت میں دھماکہ  ہوا  جس وقت اے این پی کے رہنما اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہارون بلور کی جانب سے کارنر میٹنگ جاری تھی۔ ابتدائی طور پر دھماکہ میں ہارون بلور سمیت 7 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال میں ہارون بلور کا فوری طور پر آپریشن کرنے کا بتایا گیا لیکن بعد میں ملنے والی اطلاعات میں اس بات کی تصدیق  ہو گئی کہ ہارون بلور شہید ہو گئے ہیں۔

  ہارون بلور سمیت 13 افراد شہید 

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ یکہ توت میں ہوا جس میں ہارون بلور سمیت 20 افراد شہید ہوئے،  کارنر میٹنگ میں300  کے قریب افراد موجود تھے۔ پارٹی رہنما شاہی سید کا کہنا ہے کہ ہمیں سکیورٹی نہیں دی گئی۔ یہاں تک کہ سکیورٹی کے لیے ایک اہلکار نہیں تھا۔ اگر سکیورٹی دی جاتی تو ایسا واقعہ پیش نہ آتا۔سی سی پی او پشاور قاضی جمیل کے مطابق بم ڈسپوزل سکواڈ نے دھماکہ خود کش بتایا ہے جس میں 8 کلو ٹی این ٹی استعمال کیا گیا۔ جبکہ انھوں نے یہ بھی کہا  کہ ہارون بلور کی سکیورٹی پر دو اہلکار مامور تھے۔ آئی جی بم ڈسپوزل شفقت ملک کے مطابق دھماکہ کے لیے جو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا وہ اچھے معیار کا تھا۔  

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ خود کش تھا، ہارون بلور تقریب کے مہمان خصوصی تھے ان کے پہنچنے پر حملہ آور نے خود کو دھماکہ سے اڑایا ہے۔قانون بنانے والے ادارے موقع پرپہنچ گئے۔ دوسری جانب سیاسی رہنماوں نے واقعہ کی شدید مذمت کی ۔

بلاول بھٹو نے پشاور میں ہونے والے دھماکہ کی شدید مذمت کی ۔نگران وزیراعظم ناصر المک  نے بھی دھماکہ کی شدید مذمت کی ۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشل پارٹی کی کارنر میٹنگ پر دہشت گرد حملے کی جتنی بھی مذمت  کی جائے کم ہے۔

مریم نواز نے بھی  اپنے ٹویٹ میں ٖغم کا اظہار کیا اور  انا للہ وانا علیہ راجعون کہا۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب  میاں شہباز شریف نے بھی  دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ  ہم شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے بھی  شدید مذمت کی اور کہا کہ  دھماکہ میں شہہید ہونے والوں کے اہل خانہ کے  غم میں برابر کے شریک ہیں.

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito