سوشل میڈیا کا جعلی انسپکٹر گرفتار

سوشل میڈیا کا جعلی انسپکٹر گرفتار


گجرات (24نیوز) پولیس نے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا جعلی انسپکٹر گرفتار کرلیا، ملزم عبدالرحمن پولیس یونیفارم پہن کر شہریوں کو چونا لگاتا رہا.

تفصیلات کے مطابق پولیس نے سوشل میڈیا کا جعلی انسپکٹر گرفتار کر لیا. ملزم عبدالرحمن عرف سونی سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرتا تھا.ملزم نے جعلی انسپکٹر بن کر شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹے۔ پولیس یونیفارم پہن کر ملزم عبدالرحمن عرصہ دراز سے شہریوں کو چونا لگا رہا تھا۔ پولیس نے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔