پشاور خودکش حملہ، عینی شاہد نے بیان دیدیا

پشاور خودکش حملہ، عینی شاہد نے بیان دیدیا


پشاور (24نیوز) پشاور میں خودکش حملہ میں زخمی ہونےوالے رشید گڑھی کے رہائشی رحمت شاہ نے خود کش حملہ آور کو خود دیکھا۔عینہ شاہد کا کہنا ہے کہ ہارون بلور کو 3 افراد ملے ، چوتھے نے دھماکا کیا ۔

گزشتہ روز   پشاور  کے علاقہ یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی انتخابی مہم کے حوالے سے کارنر میٹنگ میں خود کش دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں پارٹی کے رہنما اور کے پی 78 سے امیدوار ہارون بلور سمیت 20افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ 62  افراد زخمی ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیں: اے این پی کے امیدوار ہارون بلور کی شہادت، پی کے 78 کے انتخابات ملتوی 

اس واقعہ سے متعلق  عینی شاہد   رحمت شاہ  نے بیان دے دیا۔رحمت شاہ  کا کہنا ہے کہ عظیم آبادکا رہنے والا ہوں۔دھماکے کے وقت ہارون خان جلسہ میں شریک تھا، میں بھی رش میں پھنسا ہوا تھا،ایک شخص ہارون خان کے گلے لگا اور دھماکا ہو گیا۔ دھماکہ کے بعد افراتفری پھیل گئی کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا۔  خودکش حملہ ہوتے ہی ہر طرف لاشیں بکھر گئیں۔  عینی شاہد نے بتایا  کہ میں نے قریب گھر جا کر پنا ہ لی۔ 


وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔