نیب کی درخواست منظور، نواز شریف، مریم نواز کی مشکلات مزید بڑھ گئیں

نیب کی درخواست منظور، نواز شریف، مریم نواز کی مشکلات مزید بڑھ گئیں


لاہور (24 نیوز)سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اورمریم نواز کی گرفتاری کا معاملہ، ڈی جی نیب لاہور کی درخواست پر چیئرمین نیب نے ہیلی کاپٹر کی فراہمی کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب نے نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے لیے ہیلی کاپٹر کی منظوری دے دی۔ بذریعہ ہیلی کاپٹر نواز شریف اور مریم نواز کو راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔9 جولائی کو ڈی جی نیب لاہور  میجر شہزاد سلیم نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو تین نکاتی خط لکھا تھا جس میں نیب حکام کو ہیلی کاپٹر فراہم کرنے اور اڈیالہ جیل لینڈ کرنے کی اجازت مانگی گئی تھی۔ خط میں مریم اور نواز شریف کی جہاز کے اندر ہی امیگریشن کی سہولت فراہم کرنے کی استدعا بھی کی گئی تھی۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے کارکن اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے شاندار استقبال کیلئے تیاریاں کررہے ہیں، کہتے ہیں کہ روک سکو تو روک لو، نواز شریف کا پرتپاک استقبال کریں گے، شہباز شریف نے کارکنوں کو 13 جولائی کو میاں نوازشریف کےاستقبال کے لیے ائیر پورٹ پہنچنے کی ہدایت کردی، کہتے ہیں کہ اگر کسی کارکن سے زیادتی ہوئی تو معاف نہیں کروں گا۔

 واضح رہے کہ 6 جولائی کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس  کیس میں میاں محمد نواز شریف کو 10 سال ، مریم نواز کو 7 سال اور کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزاسنائی تھی، نیب نے کیپٹن صفدر کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا  جبکہ نواز شریف اور انکی صاجزادی تاحال لندن میں موجود ہیں اور وہ بروز جمعہ کو وطن واپس آئیں گے ۔ 

 

صغراں افضل

صغراں افضل(ایڈیٹر)