پاکستان کو بنجر بنانے کی سازش، مودی سرکار کا گھناؤنا چہرہ سامنے آگیا

پاکستان کو بنجر بنانے کی سازش، مودی سرکار کا گھناؤنا چہرہ سامنے آگیا


نئی دہلی(24نیوز) بھارت کی ایک اور سازش بے نقاب، پاکستان کو بنجر بنانے کی مکارمودی حکومت کی ناکام چال، مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی دریاؤں پر سینکڑوں ڈیم تعمیر کرنے کا 5سالہ بھارتی منصوبے کی سازش پکڑی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت مکار اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا۔ کبھی سرحد پر چھیڑ چھاڑ توکبھی دریاؤں پر دراندازی،اب کی بار مقبوضہ وادی میں پاکستانی دریاؤ ں کے پانی پر ڈیم بنانے کی سازش سامنے آگئی۔ پاکستان کو بنجر بنانے کی مودی سرکار کی ایک اور ناکام چال سامنے آگئی۔ مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی دریاؤں پر سینکڑوں ڈیم تعمیر کرنے کا 5سالہ بھارتی منصوبہ سامنے آ گیا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:بیٹے کو جیل نہیں جانے دوں گی،نواز شریف کی والدہ کا اعلان 

 بھارت نے سندہ طاس کے دریاؤں پر190 پن بجلی اور ڈیمز تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے کیلئے ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے کے فنڈزبھی مختص کیے گئےہیں. دریاے چناب پر 8 بڑے پن بجلی منصوبے اور ڈیمز تعمیر کرکےبھارت پاکستان کا پانی روکنا چاہتا ہے۔ بھارت پن بجلی پراجیکٹس تعمیر کرکے33ہزارمیگاواٹ بجلی پیدا کرنا چاہتا ہے۔ ماحول دشمن بھارت منصوبوں کی تعمیر کی آڑ میں لاکھوں درخت کاٹے گا۔ باغی مودی سرکاربھارت نے سیاچن میں پن بجلی منصوبے کی تعمیر بھی شروع کردی۔