بالی وڈ کی اداکارہ سونالی بیندرے نے کینسر کو شکست دینے کی ٹھان لی

بالی وڈ کی اداکارہ سونالی بیندرے نے کینسر کو شکست دینے کی ٹھان لی


نئی دہلی(24نیوز) سونالی بیندرے کینسر کو شکست دینے کیلئے پُرعزم، علاج کیلئۓ بال کٹوا کر نیا ہیئر اسٹائل اپنا لیا۔

 تفصیلات کے مطابق کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا بالی وڈ اداکارہ سونالی بیندرے نے اپنے بال کٹوالیے۔ جس کی تصویر انہوں نے مداحوں سے شیئر کیں۔ اداکارہ اس وقت نیویارک میں موجود ہیں جہاں وہ امید اور ہمت کے ساتھ اپنا علاج کروا رہی ہیں۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:اداکارہ تبو کے حالیہ انٹرویو نے بالی وڈ انڈسڑی میں کہرام مچا دیا 

 واضح رہے کہ سونالی بیندرے نے رواں ماہ کے آغاز میں سوشل میڈیا پر اپنی بیماری کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا تھا اور اب انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بال کٹواتے وقت کی ویڈیو اور نئے شارٹ ہیئر اسٹائل کی تصویر شیئر کی اور یہ پیغام دیا کہ وہ اس مرض کو شکست دینے کے لیے تیار ہیں۔