موبائل فونز پرٹیکس چھوٹ ختم کردی گئی

موبائل فونز پرٹیکس چھوٹ ختم کردی گئی


اسلام آباد( 24نیوز )بیرون ملک سے لائے گئے ایک بھی موبائل پرچھوٹ ختم کردی گئی،فون 60 دن کے اند اندر پی ٹی اےسے رجسٹرڈ کرانا لازمی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سینٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ پی ٹی اے نے عوام کی زندگی عذاب بنادی ہے، 7روز باہر رہنے والامسافر موبائل فون نہیں لاسکتا، ڈائریکٹر ایف آئی اے  کا کہناتھا کہ موبائل فونز پر پابندی ایف بی آر نے عائد کی ہے، کمیٹی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ کمیٹی اس معاملہ پر ایف بی آر کو بھی طلب کرےگی، سینیٹر رحمان ملک نے تجویز دی کہ نیا قانون لایا جائے اور اس قانون کو معطل کردیا جائے۔

 کسٹمز حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ حکومت نے ایک موبائل لانے والے پر بھی ڈیوٹی عائد کردی ہے،بیرون ملک سے اب کوئی ایک بھی فون لائے گا ڈیوٹی دے گا، مسافروں کا ائیرپورٹ پر ڈیٹا چوری ہونے کے واقعات پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے حکام نے بریفنگ دی ۔

چئیرمین پی ٹی اے عامر عظیم باجوہ نے کمیٹی کو بتایا کہ پی ٹی اے کے پاس ڈیٹا چوری کے 45 ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں، پی ٹی اے نے تمام شکایات ایف ائی اے کو بھجوا دی ہیں، موبائل ڈیٹا کو ایشو تقریبا 90 فیصد حل ہوگیا ہے،ایف آئی حکام اس معاملے پر کمیٹی کو  اعتماد میں لے سکے۔