اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کیلئے متفقہ امیدوار نامزد کردیا



اسلام آباد(24 نیوز)اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کیلئے ایک نام پر اتفاق کرلیا،نیا امیدوار بھی بلوچستان سے ہے،تمام اپوزیشن جماعتوں نے میر حاصل بزنجو کو اپنا امید وار نامزد کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری کا کہنا ہے کہ  متفقہ طور پر میر حاصل بزنجو کا نام فائنل کیا ہے، رہنما اے این پی میاں افتخار نے کہا ہے کہ  میر حاصل بزنجو وہ شخصیت ہے جو سب کو قابل قبل تھے،  میر حاصل بزنجو نڈر آدمی ہے انہیں جیل جانے کا بھی تجربہ ہے، آئندہ آنے والے کچھ دن انتہائی سخت ہوں گے ۔ میر حاصل بزنجو کا نام اس لئیے فائنل کیا کہ وہ ڈٹ کر مقابلہ کرسکتے ہے۔

چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کے لئے میر حاصل بزنجو کا نام نوازشریف اور مریم نواز کی ملاقات میں فائنل ہوا ،ملاقات کی وجہ سے ہی رہبر کمیٹی کے اجلاس میں تاخیر ہوئی، نواز شریف نے مریم نواز کو ہدایت کی کہ میر حاصل بزنجو کو امیدوار بنایا جائے، مریم نواز نے ملاقات کے فوری بعد شاہد خاقان عباسی کو فون کر کے نواز شریف کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق  نون لیگ کی طرف سے میر حاصل بزنجو کا نام سامنے آنے پر رہبر کمیٹی نے اتفاق رائے کیا۔ گذشتہ روز بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کے ٹیلی فونک رابطے میں بھی میر حاصل بزنجو کے نام پر اتفاق ہوا تھا۔

پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری نے میر حاصل بزنجو کو ٹیلیفون کرکے چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد ہونے پر مبارکباد دی، انہوں نے حاصل بزنجو کو لئے نیک خواہشات کا اظہار  کیا۔انہوں نے کہا کہ میر حاصل بزنجو نے جمہوریت کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے حاصل بزنجو کا چیئرمین سینیٹ نامزد ہونے کا فیصلہ خوش آئند ہے،چیئرمین سینیٹ منتخب ہوکر آئین کی بالادستی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer