کتے کے ساتھ سیلفی لینا طالبہ کو مہنگا پڑگیا

کتے کے ساتھ سیلفی لینا طالبہ کو مہنگا پڑگیا


واشنگٹن( 24نیوز ) امریکی طالبہ کو ڈگری لینے کے بعد کتے کے ساتھ سیلفی لینا مہنگا پڑ گیا، کتے نے سیلفی لینے کے دوران طالبہ کی ڈگری پھاڑ کھائی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی جزیرہ پیرتو ریکو کی ایک طالبہ کو بل ڈاگ کے ساتھ گرایجویشن سیلفی بنوانے کی کوشش مہنگی پڑ گئی ، کانوکیشن کے بعد طالبہ نے ایک دوست کے کتے کے ساتھ سیلفی بنانے لگی تو کتے نے ڈگری پر اپنے دانت گاڑ لیے ، کتے کی مالکن نے بھی ڈگری چھڑوانے کی پوری کوشش کر لی مگر کتا کسی صورت ہار ماننے کو تیار نہ تھا۔

 آخر کار جب یہ ڈگری کتے کے جبڑوں سے آزاد ہوئی تو اس پر کتے کے دانتوں کے بڑے بڑے نشان تھے، جو کہ بے کار ہوچکی تھی۔