گھر میں آتشزدگی،جسٹس(ر)دوست محمد خان جھلس گئے

گھر میں آتشزدگی،جسٹس(ر)دوست محمد خان جھلس گئے


اسلام آباد(24 نیوز) جسٹس ر یٹائرڈ دوست محمد خان کے  گھر میں آگ لگنے کے باعث جھلس گئے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس ر یٹائرڈ دوست محمد خان کے  گھر میں آتشزدگی کے باعث وہ جھلس گئے،  جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا، گھر میں آگ لگنے سے بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی، واقعے کی اطلا ع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور جسٹس ر یٹائرڈ دوست محمد خان کو ہسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو حکام کا کہناتھا کہ جسٹس ر یٹائرڈ دوست محمد خان کے  جسم کا بائیس فی صد حصہ جل گیا، گھر میں آگ کیسے لگی اس حوالے سے تحقیقات جارہی ہیں، ہسپتال انتظامیہ کا کہناتھا کہان کی دیکھ بھال اور علاج جاری ہے۔